0

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر بہتر ہوئیں

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر مزید بہتر ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں، ستمبر 2020 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچیں، یہ ترسیلات زر گذشتہ سال ستمبر سے 31 فیصد اور اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ، یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں