0

نورنگ، بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ قسم رعایت نہیں

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان نے کہاہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے ساتھ قسم رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہاکہ واپڈااہلکاروں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ واپڈا ایک قومی ادارہ ہے جس کی حفاظت نہ صرف حکومت اور واپڈا حکام کی ذمہ داری ہے بلکہ عوام پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی بجلی استعمال قانوناجرم ہے جو بھی ملوث ہوگااس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اسی طرح جن صارفین واپڈا کے نادہندہ ہے وہ فوری اوربرقت اپنی ادائیگیاں یقینی بناکرقومی خزانہ میں جمع کریں تاکہ قومی ادارہ خسارے سے بچ جائے انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین بجلی کی غیرقانونی استعمال ترک کرنے اور نادہندگان اپنی ادائیگیاں بروقت ادا کریں بصورت دیگر واپڈا حرکت میں آئیگی انہوں نے مزید کہاکہ ضلع لکی مروت میں کوئی غیراعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نہیں جس علاقے میں بجلی چوری ہوگی وہاں ضرور لوڈشیڈنگ ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں