0

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب قتل کیس کا معمہ حل ملزم گرفتار

چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب قتل کیس کا معمہ حل ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شیخ کلے سردریاب سے اغوا ہونے والی ڈھائی سالہ بچی زینب جبہ کورونہ سے مردہ حالت میں برآمدہوئی تھی۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل درانتی Sexual Tabletاور بچی کی جوتی برآمد۔ مزید تفتیش جاری سنسنی خیز انکشافات متوقع اس موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹرز چارسدہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش وزیر قانون سلطان محمد خان اورڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  مورخہ 6اکتوبر 2020کو رات کے 9:30بجے اختر منیر ولد نصیر اللہ سکنہ شیخ کلے نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی زینب جوکہ دوپہر 1بجہ گھر سے کھیل کود کے لئے نکلی اور تاحال لاپتہ ہے۔ اختر منیر کی مدعیت پرمقدمہ علت412 جرم 364A رجسٹر ہوئی اور تفتیش شروع ہوئی۔دوران تفتیش صبح بچی کی لاش جبہ کورونہ کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ موقع پر ڈاکٹروں نے بچی کی لاش کاسرسری ملاحظہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں بچی کے جسم سے ڈی این اے کے لئے نمونے لے کر پو سٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔ ایف آئی آر میں بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کی دفعات کا اضافہ کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں