0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1081418 تک پہنچ گئیں

 نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1081418ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسزکی تعداد 3کروڑ 77لاکھ 40ہزار615 ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا کے وار جاری ہیں، مہلک وبا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات  2لاکھ 19ہزار695تک پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 79لاکھ 91ہزار 998ہو گئی، بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 9ہزار 184ہو گئیں جبکہ 71لاکھ 19ہزار 300 میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے،کولمبیا میں 27ہزار 834افراد لقمہ بن چکے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9لاکھ 11ہزار ہو گئی۔برازیل میں متاثرین کی تعداد 50 لاکھ 49 سے تجاوز کر گئی اور 1 لاکھ 50 ہزار 506 اموات ہوئی۔روس میں ہلاکتیں 22597ہو گئیں جبکہ کیسز 1298000ہو گئے۔ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ94 ہزار 216 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 23ہزار868 اموات ہوئیں۔ سپین میں کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار سے متجاوز جبکہ 32 ہزار929 افراد لقمہ اجل بن چکے۔ پیرو میں 8 لاکھ 43 ہزار731 افراد متاثر اور 33 ہزار 305 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 47  ہزار122 ہوگئی اور83 لاکھ22 ہزار 15 فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں