0

جمرود میں عوام کو ایمرجنسیز حالات میں ریسکیو سروسز فراہم

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرمیں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ریسکیو 1122 خیبر کے اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اور شفٹ وائز کے حساب سے اہلکاروں کی حاضری، ڈسپلن، اور تمام وہیکلز کی صفائی ستھرائی کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے،اس حوالے سے انہوں نے سٹیشن ہاؤس انچارج اور تمام ایس ائیز کو روزانہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کیلئے پریکٹیکل سیشن کے احکامات جاری کیے اس موقعے پر انہوں نے اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ایمرجنسیز حالات میں ریسکیو سروسز فراہم کرنا ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر دن رات فرض ہے لہذا اس میں کسی بھی اہلکار کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں