0

سوات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائی

سوات (مانند نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اُوز کی نگرانی اور ایس ایچ اُوز کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیا گیا دوران آپریشن ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احتشام عرف شام ولد محمد رحیم سکنہ رنگ محلہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 1665گرام چرس، 345گرام ہیروئن، حبیب گل ولد حبیب اللہ ساکن صدیق آباد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 270گرام ہیروئن برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جبکہ 02-09-2019 سے تھانہ مینگورہ کو مطلوب مجرم اشتہاری علی شان ولد محمد رحیم سکنہ ملوک آباد کو بدوران گشت گرفتار کر لیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں