0

ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایا ت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز زیر صدارت ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئر مین ڈیڈک ملاکنڈ ورکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی، رکن صوبائی اسمبلی شکیل احمد ایڈ وکیٹ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت اللہ وزیر،اسسٹنٹ کمشنرز بٹ خیلہ، درگئی، سہیل احمد، محب اللہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولراور بازار ایسوسی ایشن اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے بعض اشیاء خوردونوش کی موجودہ اور نئی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض اشیائے خودونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا، چھوٹا گوشت 700 روپے،بڑا گوشت 400 روپے، مچھلی کچا 270 روپے،کباب 380  روپے اور 20  کلو  آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں سرکاری آٹے کی تقسیم کار اور تمام یونین کونسلوں کو اس کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ دور دراز علاقوں میں بسنے والے غریب لوگوں کو دہلیز پر آٹا فراہم ہواجلاس کے شرکاء نے یوٹیلیٹی سٹوز میں آٹے اور چینی کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیلیٹی سٹوز میں آٹے اور چینی سمیت روز مرہ اشیائے کے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ضلع ملاکنڈ میں بچھڑے اور لاغر جانور ذبح کر نے پر پابندی کو برقرار رکھا گیااور قصائیوں کو سختی سے تنبہ کی کہ اگر کسی بھی قصائی نے بچھڑے یا لاغر جانور کر ذبح کرتے پایا گیا  ان کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے تاجر برادری اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خوری، گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے سے گریز کریں اور عوام کو روزمرہ استعمال کی معیاری اشیاء خوردونوش کو حکومت کی مقرر کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق وافر مقدار میں فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی دکاندار کو ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف عبرت ناک ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے تاجر برادی کو یہ بھی ہدایت کی کہ بازاروں میں اشیائے خوراک کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے تنبہ کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سبزیوں و فروٹ منڈیوں میں بولیوں کے وقت موجود رہے تاکہ سبزی اور فروٹ کی قیمتوں کا صحیح تعین ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر نے تما م دکانداروں سے کہا کہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے سرکاری نرخنامے کو نمایاں جہگوں پر اویزاں کریں تاکہ لوگوں کو اسانی سے معلومات فراہم ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں