0

کراچی میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں شہر میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ لباس مسلح افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، لائسنس یافتہ اسلحہ کی عوامی مقامات پر نمائش پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلحے کی نمائش قانونی جرم ہے روک تھام کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں، رواں ہفتے شہر میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں چند روز بیشترمولانا عادل خان کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا تھا، ان کے قاتلوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں