0

شانگلہ میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) الپوری پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی، منشیات فروش برکت علی ولد عبد المختیار سکنہ گاڈوا اچر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کر لیاگیا  منشیات فروش برکت علی کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زاہد چرس برآمد کرلی منشیات کے سمگلر برکت علی کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ رجسٹرڈ کیا گیا کاروائی ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق منشیات فروش گھر سے منشیات کی خرید وفروخت کا دھندہ چلا رہا تھا ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرک پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرکی وژن اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری محمد فاضل کی ہدایت کے مطابق الپوری سے بہت جلد ہی منشیات یعنی چرس جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن اس میں عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے ڈسٹرک پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی جب ہم منشیات فروشوں کیساتھ نرمی کریں گے تو یہ مکافات عمل ہے کہ ہمارے علاقوں، قصبوں میں ہمارے بچوں پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے لہٰذا منشیات کو جڑ سے ختم کرنے میں سر توڑ کوشش کریں تب ہی معاشرے کے بچے محفوظ رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمی پر کھڑی نظر رکھیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے سلسلے میں ضلع ہذا کی مختلف شاہراہوں پر مؤثر چیکنگ کے عمل کے کامیاب نتائج برآمد ہو رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے ایک عرصے سے منشیات سمگلنگ کے متعدد منصوبے ناکام بناتے ہوئے درجنوں سمگلروں کو گرفتار کیا ہے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کی ہے پولیس نے منشیات سمیت پکڑے گئے سمگلر برکت علی کو تھانہ الپوری منتقل کر دیا جہاں اسکے خلاف چرس سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے اپنے بچوں کا مستقبل بچانے میں پولیس کا ساتھ دیں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں