سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کبل میں صحت کا شعبہ انقلا بی تبدیلی کے جانب گا مزن، کیٹیگری ہسپتال میں 36کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیزی کے سا تھ کا م جا ری، اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے تحصیل کبل میں صحت کا شعبہ مزید فعا ل ہو سکے گا، منصوبے کا افتتاح وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفا قی وزیر مراد سعید نے کیا تھا تحصیل کبل میں صحت شعبے میں عوام کو 70سا لوں سے مشکلا ت کا سامنا رہا ہے یہ انقلا بی منصو بہ پا یہ تکمیل تک پہنچنے اور فنکشنل ہونے سے لا کھوں آبا دی کا سنگین مسئلہ حل ہو جائیگا، تفصیلات کے مطابق موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے تحصیل کبل میں صحت کے سہولیا ت عوام تک پہنچانے کے لئے کبل میں جس انقلا بی منصو بے کا آغاز کیا تھا اس میں تحصیل کبل THQ ہسپتال سر فہرست ہے اس منصوبے کا با قا عدہ افتتاح نومبر 2019میں وزیر اعلیٰ محمود خان اور حلقہ NA-4کے وفا قی وزیر مراد سعید نے کیا تھا جس پر افتتاح کے بعد با قا عدہ طور پر کنسٹرکشن کا آغا ز کیا گیا 36کروڑ روپے کہ اس میگا منصو بے کے پہلی سیکشن پر تیزی سے کام جا ری ہے اور یہ منصو بہ انتہائی کم وقت میں پا یا تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے چونکہ تحصیل کبل پوری ضلع سوات میں صحت کے حوالے سے کا فی پیچھے رہ گیا تھا یہی وجہ ہے کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے اس علا قے پر خصو صی توجہ دینے کا جو عز م کیا ہے وہ اس میں کا میابی کی طور گامزن ہے کیونکہ اس اہم پراجیکٹ کے سا تھ سا تھ تحصیل کبل کے لئے چلڈررن ہسپتال تعمیر کرنا بھی ان کے منصو بوں میں شامل ہے جو توقع کی جارہی ہے کہ چلڈرن ہسپتال کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھا جا سکے گا تاہم کیٹگری سی ہسپتال تحصیل کبل کو تعمیر کرنے اور جلد فنگشنل کرنے کا منصو بہ ان کے ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو صحت کے شعبے میں مشکلات کم ہو اور صحت گھر کے دہلیز پر مہیا ہو، اس سلسلے میں تحصیل کبل کیٹیگری سی ہسپتال پر جلد اور تیزی سے کام مکمل کرنے کے منصو بے پر پہلے منزل تکمیل کے جانب گامزن ہے جو جلد از جلد تعمیر کیا جائیگا۔ مذکورہ منصو بہ مکمل ہو تی ہی صحت کے شعبے میں عوام کے مسائل خا طر خواہ کم ہو سکے گی۔
