سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی پولیس سربراہ سوات قاسم علی خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس پی لوئر سوات کی نگرانی میں ایس ڈی پی اُو سیدو شریف اسحاق خان، ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف زاہد اللہ خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں ادریس ولد رسول خان، ذیشان ولد عالمگیر سکنہ گلکدہ سیدو شریف شامل ہیں جن کے قبضے سے 6عدد موٹرسائیکل جو سوات کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئی تھی برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ سیدو شریف میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
