0

ملزم عابد کو گرفتار کرنیوالی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے کا انعام

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے موٹر وے زیادتیکیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس کیس کے تمام ہائی پروفائل ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ موٹر وے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ روز لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار ہوگیا۔عابد نے پولیس کے فراہم کردہ نمبر اور فون پر اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا تھا، جب وہ اپنی اہلیہ سے ملنے آیا تو پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے اسے دھر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں