0

پبی، اسسٹنٹ کمشنر کا کھلی کچہری کا انعقاد

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نو شہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدا یت پراسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف کی زیر نگرانی اقلیتی برادری کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیا. جس میں تحصیلدار نوشہرہ, ضلعی محکمہ جات کے افسران, پولیس, ٹائیگر فورس کے نمائندے, سابقہ اقلیتی ضلعی و تحصیل ممبران,  ہندو و عیسائی برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی اقلیتی برادری نے کھلی کچہری میں مکان میں عبادت گاہ کے لئے این او سی, پینے کے صاف پانی, سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے, سکول میں اقلیتی برادری کے لئے داخلہ, چرچز اور دیگر مسائل کی طرف نشان دہی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ  فرقان اشرف نے عیسائی برادری کے طرف سے اٹھائی گئی مسائل و شکایات پوری غور سے سنے اور موقع پر کئی مسائل و شکایات حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچھری سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاآخر میں اقلیتی برادری نے اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشراف صاحب کا کھلی کچھری منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا  کھلی کچہر ی کے اختتام پر ملک و قوم کے سلامتی اور بقاء کے لیئے خصوصی دعا کی گئی.

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں