0

غریب لوگوں کے مسائل کے حل میں دن رات کوشاں رہینگے، کمشنر بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جب تک لوگوں کو ان کے حقوق ان کے گھروں کی دہلیز پر میسرنہ ہوں ضلعی انتظامیہ چھین سے نہیں بیٹھے گی اور عام غریب لوگوں کے مسائل کے حل میں دن رات کوشاں رہے گی تاکہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی حکومتی وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنربنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ریونیومسائل کے حل کی کوششوں، ٹیکس وصولیوں کو مقررہ اہداف تک لے جانے اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب، ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان شاہد علی،تینوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ریونیوسٹاف اور دوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ کمشنر بنوں ڈویژن نے کہا کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے کیلئے شفافیت کو اولیت دینی ہوگی تاکہ ریاستی عوام کو مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مضبوط معیشت بھی دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے ریونیوکے فیلڈ میں ایک زبردست اور مثبت تبدیلی آئے گی جس سے لوگوں کے بہت سے مسائل ایک کلک پر حل ہونگے۔ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ریونیو اہلکاران کو ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان سے نرم اور مشفقانہ رویہ بھی آپنائیں تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کو مدِ نظررکھتے ہوئے کرپشن کی بیخ کنی کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ملک کی تعمیر میں مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت نے پٹواری کلچرکوایک مثبت سمت دے کر لوگوں کا اعتماد بحال کیا ہے اس لئے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں