0

دیربالا ڈپٹی کمشنر کا سرکاری سکولوں کے طلباء کو بہتر سہولیات کی فراہمی

دیر بالا(مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک نے ضلع بھر میں سرکاری سکولوں کا معیا ر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے حدود میں واقع تمام سرکاری سکولوں کا معائنہ کریں۔ا س سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر خورشید عالم نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گندیگار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اساتذہ کرام اورطلباء کی حاضری رجسٹر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سکول میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا تو صفائی کے بہتریں انتظامات پر سکول کے پرنسپل اور جملہ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمد اسلام نے گورنمنٹ ہائی سکول واڑی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی۔اس موقع پر انہوں نے سکول کے طلباء کی کتابیں اور کاپیاں بھی چیک کی گئی۔انہوں نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا فرض بنتا ہے کہ وہ طلباء کی صحیح معنوں میں تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ دور جدید میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر ہم ترقی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا نہیں ہوسکتے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں