0

سوات چیئرمین ڈیڈیک کا مینگورہ بازار کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کے مطابق مصنوعی مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامع لائحہ عمل کے تحت ضلع بھر میں اقدامات کررہے ہیں اوراس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے اس اہم معاملے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران ضلع بھر میں مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بازار کے دورہ کے موقع پر اشیاء خوردونوش کی نرخوں اور معیار کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ضلعی انتظامیہ،محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے افسران کو ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوروں، مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ نرخنامہ پر عملدرآمد میں کوئی سستی، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو مقرر کردہ سستے نرخوں پر اشیاء مل سکیں انہوں نے عوام پر بھی زوردیاکہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز دکانداروں، سبزی فروشوں، نانبائیوں، بیکری والوں اور دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو ادا نہ کریں اور انکار کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لے آئیں چیئرمین ڈیڈیک سوات نے اس موقع پر دکانوں پر ریٹ لسٹوں کے نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے اور پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی خدمات سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مہنگائی اور غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر کاروائی کریں اور کسی بھی عوامی شکایت پر بھی کاروائی کریں جبکہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کیا جائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں