0

ایبٹ آباد میں سیکٹر انچارج نے جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ایم اے پریڈ کے دوران روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کے انتظامات منظم طریقے سے برقرار رکھنے پر ایس ایس پی ٹریفک  ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی طرف سے پی ایم اے سیکٹر انچارج اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم۔پی ایم اے پریڈ کے دوران روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کے انتظامات منظم طریقے سے برقرار رکھنے پر ایس ایس پی ٹریفک کی طرف سے پی ایم اے سیکٹر انچارج اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ پی ایم اے پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اندرون اور بیرون ملک کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تقریب میں پاک آرمی کے افسران کیڈٹس کے والدین سفارت کار اور مختلف ممالک کے وفود کی گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے پی ایم اے میں پی ایم اے پینچانا اور واپسی پہ باحفاظت اپنی منزل کی طرف روانہ کرناتھا جس پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے ٹی ایس آئی امتیاز علی شاہ کو اس کہ ساری ذمہ داری سونپی جس کو ٹی ایس آئی امتیاز علی شاہ نے بخوشی قبول کرتے ہوئے اپنے ساتھ موجود ٹی ایف سی اور ڈرائیور کے ہمراہ افسران کی طرف سے سومپی گئی ڈیوٹی کو سرانجام دینے میں لگ گئے اور دوران پریڈ اور پریڈ کے بعد بھی اپنی ڈیوٹی کو اچھے طریقے سے سرانجام دیتے رہے جس پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے ان تینوں کو اپنے دفتر بلا کر سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازہ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں