سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ گڈ گورننس سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ خوازہ خیلہ اور مٹہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا دورہ کے موقع پر متعلقہ ایم ایس ڈاکٹر سکندر خان،ڈاکٹر اصغر خان اور دیگر ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے اس موقع پر سیف اللہ خان نے مختلف وارڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور ادویات کی دستیابی بارے میں معلومات حاصل کی جبکہ مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا انہوں نے او پی ڈی، وارڈز، ادویات سٹور اور دیگر حصوں سمیت علاج معالجہ کیلئے عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے اس طرح کے دورے جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہماری ترجیحات جاری رہیں گی جس کے لئے تمام تر وسائل اور اختیارات کو استعمال میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کا تہیہ کر چکا ہوں ضلع بھر میں تمام سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے اور مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور ان کے ثمرات عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔
