0

ملاکنڈ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزریحان خٹک نے کہاہے کہ اسلامی معاشرے میں خواتین کو بہت بڑا مقام حاصل ہے اور اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ خواتین کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے ا س لیے موجودہ حکومت خواتین کو تعلیم،باعزت روز گار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کے حقوق کا تحفظ سمیت ان کی تما م تر مسائل و مشکلات کو دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور آج کے کھلی کچہری کے انعقاد کا بھی یہی مقصد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹی ایم اے ہال درگئی میں خواتین کے مسائل ومشکلات کو موقع پر حل کرنے کے لیے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر درگئی  محب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کے علاوہ دیگر مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں خواتین نے اپنے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک کو تفصیل سے اگاہ کیا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کیں جن میں زیادہ تر مسائل کا تعلق خاندانی وراثت،گرلز سکولوں میں استانیوں کی کمی کو پوار کرنا اور موجودہ گرلز سکولوں میں طلبہ کے لیے سہولیات کی فراہمی سے متعلق تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فی میل کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر استانیوں کی کمی سمیت نئی گرلز سکولوں کے قیام اور موجودہ گرلز سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائیں۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل ومشکلات کا بر وقت ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا۔خواتین نے کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل و مشکلات غورسے سنے اور ان کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں