پشاور (مانند نیوز ڈیسک) 132کے وی گرڈ سٹیشن حیات آباد، میں ضروری مرمت کی غرض سے 15اور16 اکتوبر کو صبح 08:00 بجے سے دوپہر ;00 12بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی تاکہ بجلی کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ ٹیسکو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، اس مرمت کی وجہ سے11 شاہ کس II,I، قمبر خیل II,I، شاہ کس گیریژن آرمی، شاہ کس فورٹ، روئیل فونڈری، مہمند مولڈینگ، شکیل فرنس، فورٹ سلوپ اور علی مان شاہ کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔بجلی کی بہتر ترسیل و بحالی کے کام کی وجہ سے صارفین کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑئے گا۔ کمپنی نے صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے استعمال کو صرف روشنی کے مقصد کے لئے استعمال کریں تاکہ لوڈ مینجمنٹ اور کم وولٹیج کی پریشانیوں سے بچا جاسکے۔
