جمرود (مانند نیوز ڈیسک) سرکل حیات آباد پشاور میں گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک حیاآبادلیاقت خان کے زیرنگرانی ٹریفک پولیس پشاور نے کارخانوں مارکیٹ حیات آباد میں تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات ختم کرکے روڈ کو خاص وعام کے لئے مکمل طورپر کھول کر دیا گیا۔ جس سے ٹریفک کی روانی کافی بہتر ہوگئی۔ اس کے علاوہ بغیرہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں چالان وجرمانہ کرکے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک قوانین کے تحت چالان و جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک لیاقت خان نے کہا کہ اس طرح کے تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام کی بہترمفاد کی خاطر جاری رکھے جائیں گے تاکہ عوام کو ٹریفک جام ہونے کے مسائل سے بچا سکے۔انہوں نے عوام کو بھی ہدایت دی کہ وہ ٹریفک کی قوانین کا احترام کریں اورٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
