0

کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھماکا

کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھما کے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیرپل پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کئے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ نے بھی دھماکے کے مقام کا جائزہ لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں