0

ہنگو پولیس کا جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن کے دوران2مجرم اشتہاریوں سمیت22جرائم پیشہ افرادگرفتار،گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات برآمد۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پراورسرکلزایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ہنگوضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں پر موثر کنٹرول حاصل کرنے کی خاطرگزشتہ تین دنوں کے دوران تمام تھانوں کی حدودمیں جرائم پیشہ افرادکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکاانعقادکیاگیا۔ضلع بھر کے مختلف مقامات پرجرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران سٹی، صدر،دوآبہ اورٹل  پولیس نے مجموعی طورپرقتل،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب2مجرم اشتہاریوں سمیت22 جرائم پیشہ افراد کوحراست میں لے لیاہے۔آپریشنز کے دوران گرفتارملزمان کے قبضے سے 1کلاشنکوف،10پستول،1رائفل،1بندوق،160مختلف بورکے کارتوس، اور680گرام چرس برآمدکرلی ہے۔ڈی پی اوہنگوشاہداحمدخان نے جرائم پیشہ عناصرکوانجام تک پہنچانے کی بھرپوریقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیاہے کہ جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں مزیدتیزکرکے امن وامان کی راہ میں حائل ہرروکاوٹ دورکی جائیگی اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں