0

صوبائی وزیر نے شانگلہ میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا افتتاح

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر محنت وثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاست کرنے والوں نے یہاں پسماندگی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ہمارے سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور شانگلہ کی تقدیر بدلنا ہے۔ائندہ تین سالوں میں شانگلہ کی محرومیاں ختم کرکے یہاں ترقی کا سفر شروع ہوگا۔شانگلہ میں سڑکوں کی تعمیر سکول،ہسپتال اور کالجز بناکر ریکارڈ قائم کروں گا جس سے یہاں کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔ہمیں اس وقت حکومت ملا جس وقت ملک کا خزانہ خالی اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا،ہم نے گردشی قرضوں پر سود دے کر ملک کو فائدہ پہنچایا۔ملک کا مستقبل روشن ہوگا اور عمران خان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگا۔ان خیالات کا اظہار زنھوں نے بدھ کے روز شانگلہ بشام میں ریسکیو1122سٹیشن کا افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ بشام میں ریسکیو1122کے قیام سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں ریسکیو سروسز کا آغاز ایک اہم اقدام ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے کے لوگوں کو ریسکیو سروسز فوری طور پر میسر ہونگی، ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کا کردار قابل تعریف ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دی ہے، ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے کے تمام علاقوں تک پھیلایا گیا ہے۔یونین کونسل رانیال کے علاقے سانگڑئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہے شور شرابا کرے ان سے پائے پائے کا حساب لینگے۔اپوزیشن شور مچا رہی ہے کہ ملک نہیں چل رہا کورونا وائرس کے وباء میں جہاں پوری دنیا مکمل طور پر بند ہوگئی تھی وہاں وزیراعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی اور عوام دوست پالیسی عوام کو ریلیف دینے کے خاطر پاکستان میں کورونا کے حوالے سے ایسے اقدامات کیے جس سے آج پاکستان محفوظ ہے جبکہ پوری دنیا اب بھی اس وائرس کی زد میں ہیں۔ شمولیتی تقاریب میں درجنوں خاندانوں نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کوصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی ٹوپیاں پہنائی اور نئے شمولیت کرنے والوں کے گھروں پر پارٹی کا جھنڈا لہراتے ہوئے نئے شمولیت اختیار کرنے والے خاندانوں کو خوش آمدید کہا۔شمولیتی تقریب سے تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمن،ضلعی صدر وقار احمد خان، قاری اسلام زادہ اور نئے شامل ہونے والوں سمیت دیگر نے خطاب کیا۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں