0

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نیب کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں