0

اسسٹنٹ کمشنر کا نوشہرہ کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف نے تحصیل نوشہرہ کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا. پٹرول پمپس کے گیجز کو چیک کیا گیاکم گیج اور SOPs کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو جرمانہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے مانکی شریف میں قائم کیٹیگری ڈی ہسپتال کا بھی دورہ کیا. اس ضمن میں ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا. سٹاف کی حاضری اور جملہ امور کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ عوام کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں