0

جمرود سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پیس گیمز کا افتتاح

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام خیبر پیس گیمز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے جمناسٹک،پی ٹی شو اور روایتی اتنڑ کے زبردست مظاہرے پیش کیں جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے،اس موقع پر کبوتر اور غباروں کو بھی ہوا میں چھوڑا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ قبائلی اضلاع میں ایک بار پھر کھیل کھود کے میدان آباد ہوگئے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امن بحال ہوگیا ہے۔ڈسٹرکٹ امن کھیلوں کے مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر،پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار امیر محمد خان آفریدی تھے جبکہ اس موقع پر خاتون ایم پی اے بصیرت خان شینواری، ڈائیریکٹر سپورٹس مرج ایریا محمد نواز،ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری،اسسٹنٹ کمشنر جواد علی خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار خان،ریسکیو 1122 کے انچارج ملک اشفاق خان،پی ٹی آئی خیبرسپورٹس جنرل سیکرٹری کپتان آفریدی نے شرکت کرکے افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے اس امن گالا میں چودہ گیمز کھیلے جائے گے جس میں دو ہزار سے زائد میل اور فیمل کھلاڑی حصہ لے گے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا یہ گالا ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں چودہ کھیل کھیلے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ امن گیمز کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ضلع خیبر سمیت قبائلی اضلاع میں امن قائم ہے اور قبائلی عوام کھیلوں سے پیار کرنے والے امن پسند لوگ ہیں۔انکا کہنا تھا کہ امن کا قیام پاک فوج،ایف سی،پولیس اور قبائیلی عوام کے قربانیوں سے ممکن ہواہے۔اس لیے اب اس امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ گیمز کی افتتاحی تقریب میں کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان امن کھیلوں کے دوران بھی کرونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے کیونکہ امن کے قیام کے ساتھ ساتھ کورونا کو شکست دینا بھی ایک قومی زمہ داری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں