0

شرینگل پاتراک سڑک سے تجاوزات ہٹا دئے گئے

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) دیر بالا،ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شرینگل پاتراک سڑک سے تجاوزات ہٹا دئے گئے۔تفصیلات کی مطابق ڈپٹی کمشنر شہاب حامد یوسفزئی کے خصوصی ہدائت پر پی کے ایچ اے کے تعاون سے پاتراک تا شرینگل سڑک سے ہر قسم تجاوزات ہٹا دئے گئے۔یاد رہے کہ سولہ کلو میٹر سڑک پر جا بجا غیر ضروری عارضی اور مستقل تجاوزات موجود تھیں جس کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دئے گئے۔تجاوزات ہٹانے کاکام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید عالم کے زیر نگرانی مکمل ہوا۔اس موقع پر تحصیل میو نسپل آفیسر دیر حاجی بادشاہ زادہ اور محکمہ پی کے ایچ اے کے انجینئر محمد عمران بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں