ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس ریحان خٹک نے ضلع بھر میں گران فروشوں،ذخیرہ اندوزی اور ناجائر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن زور و شور سے جاری کررکھا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران مختلف بازاروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز مختلف کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں سے بھاری جرمانے بھی وصول کیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے تاجر برادری اور دکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور غذائی اجناس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کی سرکاری آٹے کی کوالٹی اور وزن کا معائنہ کریں اور ضلع بھر میں بسنے والے لوگوں کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
