سوات (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاقات کی اس موقع پر ملاکنڈڈویژن کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات کے بعد فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے پی ٹی آئی عوام کو ریلیف پہنچانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخری حد تک جائے گی اور اپوزیشن والے چاہے جو بھی کرلے ان کو این آر او نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام شعبوں کو توجہ دی ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر فوکس کیا ہوا ہے اور ہم سب ملک کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
