0

موسم سرما میں کورونا وباء کے دوبا رہ پھیلنے کا خدشہ، کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود نے رواں موسم سر ما میں کو رو نا وبا ء کے دو با رہ اور پہلے سے زیادہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پورے ہزارہ ڈویژن کے لئے کو رو نا کی صرف ایک تشخیصی مشین کی دستیابی کو ناکافی قرار دیا ہے اور تما م اضلا ع سے کو رو نا ٹیسٹ کے لئے پی سی آر مشین اور دیگر ضروریات سے متعلق فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ  صو با ئی حکو مت کو ان  ضرو ریا ت سے آگاہ کیا جاسکے ۔انہو ں نے کورو نا سے بچاؤ کے اقدا ما ت کے تحت ہزارہ ڈویژن کے تمام سکولوں میں طلبہ و اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے اور تعلیمی اروں میں کورو نا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرا نے کا حکم دیا ہے۔ یہ احکا ما ت انہو ں نے جمعرا ت  کے روز کمشنر ہاؤس میں کورو نا سے بچاؤ کے سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں،عسکری حکا م، پولیس افسران، ایو ب ہا سپٹل کمپلیکس ،ضلعی محکمہ ہا ئے صحت وبلدیا ت،ما نیٹرنگ افسران  اورفو کل پر سنز کے ایک غیر معمو لی اجلاس کے دورا ن جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرو ں نے اس موقع پراپنے اپنے ضلع میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے ضمن میں اعداد و شمار اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر ہزارہ نے کورو نا وبا ء کے دوبا رہ پھیلنے کی صورت میں خصو صا ٹیسٹ مشینوں کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنے بڑے ڈویژن کے لیے صرف ایک مشین پر اکتفا نہیں کر نا چا ئیے بلکہ یہ ضرو رت ضلعی سطح پر پو ری کر نی چا ئیے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کورو نا وبا ء کوآٹھ نو ما ہ گزرنے کے باوجود ہم اس جان لیوا بیماری کی تشخیص کے لئے ردکار سہولت کی دستیابی کے چکر سے ابھی تک نہیں نکلے جبکہ صوبائی حکومت پی سی آر مشین سمیت کورو نا سے بچا ؤ  کے اقدا ما ت کے لئے ہر قسم کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کوہدا یا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورو نا کے دو با رہ سر اٹھانے کی صورت میں اس کے ٹیسٹ اور علاج سمیت تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ کورو نا کی روک تھام کے لیے عوام میں اپنی ذمہ داریوں کا شعور اور آگاہی پیدا کرنا بھی لازمی ہے جس کے لیے باقاعدہ طور پر کمونیٹی اور  متعلقہ اما م مسجد پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اس با رشائد پہلے سے زیادہ خطرناک طریقے سے کو رو نا کی وبا ء آئے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل انتظا ما ت کرنے ہوں گے تاکہ بعد میں کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بچوں اور اساتذہ کے کو رو نا ٹیسٹ لازمی کروا ئے جا ئیں کیونکہ ان سے یہ وبا ء زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔کمشنر ہزارہ نے کہا کہ کو رو نا کی روک تھام کے لیے سادہ اور آسا ن احتیاطی تدابیر ہیں جن پر عمل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے اس لیے ان پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ انہو ں نے ہدا یت کی کہ جن اضلا ع میں کو رو نا کے نئے مریض سا منے آئے ہیں اور جہا ں سما رٹ لاک ڈاؤن کیا گیاہے ان اضلا ع کے ڈی ایچ اوز خود متعلقہ مریضو ں سے ملکر مکمل معلومات حاصل کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں