0

نورنگ میں لکڑیوں کا ٹال جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) گنڈی خان خیل میں حیات اللہ کے گھرمیں نامعلوم وجوہات کے باعث لکڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لکڑیوں کاٹال جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ریسکیو1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز گنڈی خان خیل میں واقع حیات اللہ کے گھرمیں لکڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو1122کواطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیا۔1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 90 منٹ میں 6000 لیٹر پانی کا استعمال کرکے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔انہوں نے کہاکہ بروقت کارروائی کرنے سے اردگرد کی آبادی کو آگ سے مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا۔جب کہ لکڑیوں کاٹال جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں