0

پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں آٹے کے 20کلو کا تھیلا 1500روپے تک جا پہنچا جبکہ حکومت کی جانب سے 860روپے میں ملنے والے آٹے کو شہریوں نے انتہائی ناقص قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور بیس کلو آٹے کا تھیلا 1500روپے تک جا پہنچا ہے۔پشاور کے اشرف روڈ رام پورہ گیٹ میں بڑی تعداد میں شہری آٹے کی خریداری کے لئے رخ کر رہے ہیں تاہم آٹا مہنگائی ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں۔غریب افراد مہنگا آٹا خریدنے کی ہمت نہیں رکھتے اسی لئے حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والا 860روپے والا آٹا خرید رہے ہیں تاہم شہریوں نے اس آٹے کو انتہائی ناقص قرار دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں