0

غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس، نوازشریف کو ایک ماہ کی مہلت

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوپیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی جبکہ ملزم میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔جمعرات کو احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتارجنگ وجیو کے مالک ملزم میر شکیل کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹرحارث قریشی جبکہ ملزم میر شکیل کی طرف سے امجد پرویز اور چودھری محمد نوازایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزم ہمایوں فیض رسول کی طرف سے حیدر رسول مرزا ایڈووکیٹ اورملزم میاں بشیر احمد کی طرف سے رانا مشتاق احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیشرفت رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزم نوازشریف کی لندن رہائش گاہ پر9اکتوبر کو اشتہاروصول کروائے گئے، نوازشریف کی رہائش گاہ ریسپشنسٹ نے اشتہاروصول کرنے سے انکارکیا، ملزم نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن اوررائیونڈ کی رہائشگاہوں پر بھی اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔جج اسد علی نے سماعت کے دوران کہا کہ اگر آپ نے جلدی ٹرائل کروانا ہے تو ہم میر شکیل اور دیگر ملزموں کا ٹرائل شروع کر لیتے ہیں، اگر جلدی ٹرائل شروع نہیں کرنا تو پھر ہم ایک ماہ تک نواز شریف اشتہاری ہونے تک انتظارکرلیتے ہیں۔چودھری نوازایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق کیس کی کارروائی جاری رکھیں، دیگراحتساب عدالتوں میں بھی ایسے ہی کیا گیا، جس پرجج اسد علی نے کہا کہ میں نے تو آپ کو ایک آپشن دیا باقی کارروائی تو قانون کے مطابق ہی ہوگی۔نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ نیب ریفرنس میں میر شکیل، نوازشریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو گنہگار قراردیا گیا ہے، ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی نوازشریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے، ملزم کا ایگزمپشن پرایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے، ملزم میرشکیل نے نوازشریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں، ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اورکمسن بچوں کے نام پرمنتقل کروا لئے۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کوپیش ہونے کیلئے ایک ماہ کی پھرمہلت دے دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں