0

اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کررہی ہے، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹیوں نے اپنے جلسے میں بہت چٹخارے دار مصالحے لگائے لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کرپٹ ٹولے کو مسترد کر دیا اورمکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ بری طرح فلاپ کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں دیر لوئر کے ایم پی اے ہمایون خان کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہمایون خان اور فضل حکیم خان یوسفزئی کے مابین قومی و سیاسی صورتحال سمیت علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عوام کے مفاد کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے عوام کا آج بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد برقرار ہے اور یہی وجہ ہے دن بدن وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور عمران خان پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کرکے محنت سے کام کررہے ہیں اور عوام کو ان کا حق ان کے دہلیز پر پہنچانے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں