0

بٹ خیلہ میں تاجران کے انتخابی نتائج

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) انجمن تاجران بٹ خیلہ کے انتخابی نتائج متناز عہ ہوگئے ملاکنڈ انتظامیہ اور الیکشن کمیٹی نے زوار حسین اور حاجی شاکراللہ پینل کے مابین مقابلہ ٹائی قرار دے دیا کمیٹی کے چیئر مین شیر زمین خان نے واضح کیا ہے مقابلہ برابر ہونے کی وجہ سے اب پندرہ رکنی الیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہفتے کے اندراندر طلب کرکے اتفاق رائے سے آئندہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جس میں دوبارہ انتخابات قرعہ اندازی عہدوں اورانتخابی دورانیہ کی مساوی تقسیم جیسی تجاویز میں سے کسی ایک پر عمل درآمد بارے فیصلہ کیا جا سکتا ہے دوسری جانب تاجر دوست پینل کے چیئرمین ملک دلنواز نے الیکشن کمیٹی پر جانبداری کا الزام لگاتے ہو ئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور نئی غیر جانبدار الیکشن کمیٹی تشکیل دے کر دوبارہ انتخابا ت کا مطالبہ کیا ہے متحدہ ٹریڈیونین کے زوار حسین نے چیئرمین حاجی شیر زمین اور کمیٹی اراکین کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ انتخاب جیت چکے ہیں تاہم کمیٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں