0

صوبائی وزیر کا حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی کا حالیہ سیلاب سے متاثرہ29 خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کیساتھ ہے اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمن،ضلعی صدر وقار احمد خان،سابق ضلعی زکوٰۃ چیئرمین سیدالابرار،اختر چٹان سمیت دیگرموجود تھے۔بعدازاں یونین کونسل ملک خیل کوٹکے کے بالائی علاقے بہرام درہ امنوی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبر وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی سے آج پاکستان کورونا جیسے موضی وباء سے دیگر ملکوں کی نسبت محفوظ ہے۔اپوزیشن صرف مہنگائی پر بات کرتی ہے اور اپنی چوریاں چپانے کیلئے مولانا کا ستعمال کررہے ہیں۔ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے،اپوزیشن جتنے چاہے شور مچائے اور جلسے کرے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔انھوں نے شانگلہ کے محرمیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دہایوں سے شانگلہ پر قابض ٹولے نے شانگلہ کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔بیس سالوں سے منتخب ان لوگوں نے شانگلہ سے منتخب ہونے کے بعد عوام کو کچھ نہیں دیا اور اس پسماندہ ضلعے میں ترقیاتی منصوبوں کے بجائے کرپشن کو ترجیح دی اور علاقہ پسماندہ رہا،جو یہاں کے لوگوں کے مینڈیٹ کیساتھ مذاق تھا۔شمولیتی تقریب میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اوران کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔جبکہ دوسرے پروگرام جاتے ہوئے حادثے کیوجہ سے منسوخ کردیے گئے۔حادثے میں  سرگرم ورکرفضل رحمان جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں