0

نورنگ میں رکشہ اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) لکی لنک روڈپربھانہ منجی واالا کے مقام پر میں رکشہ اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزلکی لنک روڈپربھانہ منجی والا کے مقام پر میں رکشہ اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم کے نتیجے میں علی خان ولدنعیم خان سکنہ محمدغزنی خیل موقع پرجاں بحق ہوگیاجب کہ خالدرحمان منجی والا،علی رحمان سکنہ اعظم منجی والا،الیاس جھنگ خیل،داؤدوزیرستان،اورسعیدشاہ سکنہ کیچی کمر شدیدزخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا فالفور اور امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچیں اورامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں،میڈیکل ٹیم نے حادثے میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزیدعلاج کے لئے سٹی ہسپتال لکی منتقل کردیا۔مزیدبتایاکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں