0

نورنگ پولیس کا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی) نورنگ پولیس نے بازارمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دور ان کرتے ہوئے چھابڑفروشوں کے دوڑیں لگوادیں جب کہ متعددچھابڑفروشو ں کوگرفتارکرکے سامان قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر پی اے ایس آئی رفیع اللہ خان سمیت پولیس کی بھاری نفری موجودتھی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ اونورنگ غلام رزاق خان کی قیادت میں پولیس نے سڑک کے دونوں اطراف کے کنارے بیٹھے چھابڑفروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن کیاگیااورچھابڑفروشوں کوسڑک کنارے سے ہٹادیااسی طرح متعددچھابڑفروشوں کوگرفتارکرکے سامان ضبط کردیا،ایس ایچ اونورنگ غلام رزاق خان نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے تاجربرادری اورچھابڑفروشوں پرزوردیاکہ سرکاری املاک میں کاروبارکرنے سے گریزکیاجائے اورکاروبار اپنی دکانوں تک محدودکر یں بصورت دیگرپولیس انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی  اُنہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے سے بازار میں پیدل چلنے اور ایمبولینس کے لئے راستہ کھلارہیں گے اُنہوں نے مزیدکہاکہ روزانہ کی بنیادپرتجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں