0

نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا گیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/ نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا گیاقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کی مناسبت سے ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ کا انعقاد قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج اور وریک فارماسیوٹیکل کے اشتراک سے ہوا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق پراچہ پریذیڈنٹ پی ایچ ایل کو مدعو کیا۔ ڈین این ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے مناسبت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق نے فرمایا کہ دنیا میں 20 فیصد لوگ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں جس میں سے ایک کروڑ 40 لاکھ کے قریب  پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کے مریض پائے جاتے ہیں۔ ہر سال 18 فیصد لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں۔ماہرین طب نے  ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق پراچہ، ڈین این ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی، ڈاکٹر اقتدار، ڈاکٹر رفیع اللہ اور ڈاکٹر حنان شامل تھے چیئرمین بی او جی گلریز حکیم خان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق کی طب کے شعبہ میں خدمات کو سراہا۔ چیئرمین بی او جی نے ڈین این ایم سی ڈاکٹر محمد ثاقب قریشی کے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکت کرنے والے مقررین اور منتظمین کو اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عارف خان، این ایم سی پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں