0

پی آئی اے پرواز سے غیر ملکی گاڑیوں کا سامان برآمد

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی گاڑیوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 204 سے ایک مسافر کے سامان سے مرسیڈیز بی ایم ڈبلیو اور ہونڈا گاڑیوں کا سامان برآمد کر لیا گیا۔گاڑیوں کے آٹو پارٹس کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں