0

کانجو پولیس سٹیشن میں ڈی آر سی ممبران کے جانب سے تقریب کا اہتمام

کبل (مانند نیوز ڈیسک) کانجو پولیس سٹیشن میں گزشتہ روز ڈی آر سی ممبران کے جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او سوات قاسم علی خان، ڈی ایس پی کبل شیر آفسر، ایس ایچ او مجیب عالم خان، چیرمین ڈی آر سی مجید اللہ خان اور ڈی آر سی ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیرمین دی آر سی مجید اللہ خان نے ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آر سی ممبران عوام کی خدمت کیلئے بغیر لالچ کے کوشاں ہے، انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ڈی آر سی کو 888 مسائل آئے جس میں 784 حل ہوئے اور نتیجہ 84 فیصد ہے انہوں نے ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ہی کے تعاون سے ڈی آر سی کو سہولیات میسر ہے لیکن اگر خواتین کیلئے علیحدہ جگہ مختص کرنے سمیت لیڈی کانسٹیبل بھی دی جائے تو مسائل کے حل میں مذید آسانی ہوگی، ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)خیبر پختونخوا کی پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے۔ جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بناکر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔ عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)کا کلیدی کردار رہا ہے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں۔ تقریب میں ڈی ایس پی کبل شیر افسر، ایس ایچ او کانجو مجیب عالم خان، ہاشم مجید خان اور حمزہ یوسفزی نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے ڈی آر سی کے قیام اور آج تک کی کارکردگی پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آر سی کے عوامی تنازعات کے پر امن اور بلا معاوضہ فوری حل کرنے کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرے کے غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگانے کے بجائے فریقین کی باہمی رضامندی سے مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ عدلیہ ڈی آر سی کے غیر جانبدارانہ اور شفاف فیصلوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کی جانب سے بھر پور تائید اور پزیر ائی حاصل ہوئی ہیں۔ڈی آر سی کانجو کے چئیرمین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام ڈی آر سی ممبران عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ تقریب کے آخر میں ڈی آر سی کانجو کے ممبران نے ڈی پی او سوات کو روایتی شال، پکول اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں