سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاہے کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہیں تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے عوام کی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد درحقیقت عوام کی نظروں میں کرپشن اور لوٹ مار کا برانڈ بن چکا ہے اور ا س کی وجہ سے پوری قومی سیاست بدنام ہورہی ہے اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے اپوزیشن کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کابھرپورجواب دیں گے اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کھلی کچہری کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے جن میں بعض مسائل موقع پر حل ہوئے اور بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں اور جتنے بھی علاقوں کو ترقیاتی کام چاہئے وہ ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
