0

ایران پرعائد اسلحے کی خرید و فروخت کی پابندی ختم

تہران (مانند نیوز ڈیسک) جوہری معاہدے کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی مدت ختم ہو گئی۔2015 کی ایٹمی معاہدے کے تحت اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر اسلحے کی خریدو فروخت پر پابندیوں کی مدت 5 سال بعد ختم ہونی تھی۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسلحہ خریدنے اور بیچنے کے لیے تیار ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کہتے ہیں کہ امریکا ڈیل سے یکطرفہ الگ ہو کر تنہا رہ گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں