0

جمرود میں جے آئی یوتھ کا انتخابات مکمل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ جمرود کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں محمد ابرار صدر جبکہ ڈاکٹر منہاج الدین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ جمرودپریس کلب میں جماعت اسلامی ضلع خیبر یوتھ کے صدر قاضی مومین آفریدی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائیلی اضلاع کے عوام سے فاٹا انضمام کے وقت کئے گئے وعدے پورے کیں جائے این ایف سی ایوارڈ میں مختص تین فیصد حصہ دیا جائے،ایک سو دس ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے،بیس ہزار نوکریوں میں نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت قبائیلی اضلاع کے عوام کے ساتھ کیں گئے وعدے ایفا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جماعت اسلامی یوتھ خیبر قبائلی اضلاع کے عوام کے حقوق حاصل کرکے دم لے گے۔حلف برداری تقریب سے قاضی مومین افریدی،زرغون شاہ افریدی،حاجی محمد امین افریدی،صفدر علی افریدی،محمد ابرار افریدی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع خیبر میں جے آئی یوتھ کے عہدیداروں کو منتخب کیا گیا منتخب عہدیداران جمرود سمیت پورے علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور مسائل کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی  سے ہمارے منتخب نمائندوں کا سوچ صرف کرسی اور ٹینڈر میں کمیشن تک محدود ہے ملک کی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لئے ہم نے نوجوانوں کو آگے لاکر ان سے ملک اور عوام کے لیے خدمت کے فائدے کے لیے تیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھا ہے جس طرح باڑہ تحصیل میں جے آئی یوتھ نے صدائے امن پروگرام میں بے حیائی کا نوٹس لیکر انتطامیہ کا قبلہ درست کیا تھا ٹھیک اسی طرح جے ائی یوتھ کے نوجوان ہر ظلم کے خلاف ہر جبر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوکر مقابلہ کرینگے۔نو منتخب صدر محمد ابرار آفریدی نے کہا کہ جمرود ڈگری کالج میں ایف اے، ایف اے سی کے آگے کوئی پلاننگ نہیں ہے جس سے غریب نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے جمرود ڈگری کالج میں بی ایس کلاسس دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھر پور تحریک چلائینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں