0

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ڈی چوک پر اتوار کے روز  لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔حکومت کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے چھ ادوار میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ روز لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آٹھ رکنی ٹیم کے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے ساتھ چھ گھنٹے  طویل مذاکرات ہوئے تاہم وہ بھی ناکام رہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے وہ دھرنا دیں گی اور آج(پیر)کے روز ودن 11بجے ہ پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گی۔ حکومت کی جانب سے ڈی چوک کو چاروں طرف سے کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔ جبکہ مرد اور خواتین پویس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، جبکہ واٹر کینن بھی موجود ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں