0

روسی صدر کا سعودی ولی سے رابطہ، تیل پر بات چیت

ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں تیل کی عالمی منڈی اور کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔کریملن سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے تیل کی عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اوپیک پلس معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق بات کی۔دونوں رہنماوں کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے کورونا وبا کے خلاف اقدامات میں تعاون کرنے اور روسی ویکسین کے استعمال پر بھی بات چیت کی

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں