سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما رقیاز وزیر نے گزشتہ روز ریسکیو 1122لکی مروت کے انچارج عارف خان کے ساتھ ملاقات کی۔جہاں پررقیاز وزیر نے بہترین 1122 سروس پر ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ریسکیو1122لکی مروت نے ضلع لکی مروت میں کام کاآغازکیاہے تب سے ضلع لکی مروت کے دورآفتادہ علاقوں میں حادثاتی واقعات میں بروقت امداد فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سیریسکیو 1122 لکی مروت ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ریسکیو1122انچارج عارف رقیاز کا شکریہ ادا کیاگیا۔
