0

نوشہرہ پولیس چوکی کے سامنے نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ خویشگی میں پولیس چوکی کے سامنے نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا، گھر کے مکین اپنی والدہ سے ملنے ان کے گھر گئے تھے جب واپس آئے تو گھر کا صفایا ہو چکا تھا، عاصم خان نامی شخص نے خویشگی پولیس چوکی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے گھر کو تالہ لگا کر اپنی والدہ سے ملنے ان کے گھرگئے تھے جب کچھ دیر بعد واپس آئے تو نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر 4لاکھ روپے نقد 3تولے طلائی زیورات اور ڈی ایس ایل آر کیمرہ چوری کرکے اندر سے گھر کا مین گیٹ کھول کر واردات کر چکے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں