0

دنیا میں کورونا کا پھیلاو جاری، 4 کروڑ 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) دنیا میں کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے اوراس عالمی وبا کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 2 لاکھ 78 ہزار 207 افراد متاثر اور 11 لاکھ 18 ہزار 321 ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 12 ہزار 204 ہو گئی ہے اور 90 لاکھ 47 ہزار 682 ایکٹیو کیسز ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 730 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  83 لاکھ 87 ہزار 799 ہو گئی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔روس میں 13 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 267 اموات ہوئی ہیں۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار 970 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 68 ہزار 675 افراد متاثر اور 33 ہزار 759 ہلاک ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا جب 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں